جمعہ , 31 مارچ 2023

عمران خان نواز شریف کی طرح جھوٹی رپورٹ بنا کر ملک سے بھاگے نہیں،عمر سرفراز چیمہ

لاہور: رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نواز شریف کی طرح جھوٹی رپورٹ بنا کر ملک سے بھاگے نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کے درباریوں کو شرم آنی چاہیے، ان کا بھگوڑا لیڈر آج تک عدالت میں میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کر سکا۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، موجودہ حکومت نے صرف اپنے کیسز معاف کرائے، این آر او لیتے وقت سارے ایک تھے اب کہہ رہے ہیں ان کی حکومت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت سےمتعلق مضحکہ خیز گفتگو کی گئی، چوروں کا ٹولہ ملک پر مسلط ہے، آج پوری قوم جان گئی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی مافیاز ہیں، مسلم لیگ (ن) کے اپنے لوگ اسحاق ڈار کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ شواہد کوغائب کرنا مسلم لیگ (ن) کا پرانا ریکارڈ ہے، ہم جانتے ہیں کن لوگوں نے جے آئی ٹی کا ریکارڈ غائب کیا، عدلیہ سے مطالبہ کرتے ہیں ریکارڈ غائب ہونے کا نوٹس لے۔

یہ بھی دیکھیں

انتخابات کیس متنازع ہوچکا جس کے لیے ججز ہی نہیں مل رہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ انتخابات کیس …