ہفتہ , 25 مارچ 2023

روسی اسلحہ ساز کمپنی کا عالمی منڈیوں میں جنگی ڈرون طیاروں کی توسیع کا اعلان

ماسکو:روسی اسلحہ ساز کمپنی کے سی ای او نے عالمی منڈیوں میں جنگی ڈرون طیاروں کی پیش رفت اور توسیع کا اعلان کیا۔روسی اسلحہ ساز کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ ان کا ملک جنگی ڈرون طیاروں کی تیاریوں اور عالمی منڈی میں مضبوط موجودگی پر غور کر رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی "تاس” کے مطابق، روسوبرون اکسپورٹ (Russobron Export) اسلحہ ساز کمپنی کے سی ای او الیگزینڈر میکی اف نے بدھ کے روز بین الاقوامی فضائی شو "ایرو انڈیا- 2023” کے موقع پر کہا کہ روس، جنگی ڈرون طیاروں کی تیاریوں اور انہیں عالمی منڈی میں مضبوطی سے اتارنے پر غور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس، ڈرون طیاروں کی پیشرفت اور عالمی منڈیوں میں ان کی موجودگی پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہے اور غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ یہ تعامل گھریلو کاروباروں کو اپنی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے اور اس امید افزا میدان کو ترقی دینے میں مدد کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا اس سلسلے میں اس کمپنی نے کثیر المقاصد ڈرون "اورلان” لانچ کیا ہے۔

اس روسی اسلحہ ساز کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق فوجی ڈرونز کی بہتری اور میدان جنگ میں ان کے کردار اور ڈرون طیاروں سے مقابلہ کرنے کے سسٹم کی تیاری بھی جاری ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ہم سعودی عرب اور انصاراللہ کے درمیان معاہدے کی پاسداری نہیں کریں گے:یمن جنوبی عبوری کونسل

صنعا:یمن میں "جنوب کی عبوری کونسل” کے نام سے مشہور علیحدگی پسند گروپ، جسے متحدہ …