جمعہ , 31 مارچ 2023

قابض اسرائیل کے ساتھ جنگ کا اصل محرک مسجد اقصیٰ ہے:عطون

مقبوضہ بیت المقدس:مقبوضہ بیت المقدس سےفلسطینی رکن پارلیمنٹ احمد عطون نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ ہر فلسطینی، جوان اور بزرگ کے لیے قابض ریاست کے ساتھ تنازع کا اصل محرک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کا بچہ بچہ قابض دشمن کے جرائم اور نسل پرستی سے بخوبی واقف ہے۔

احمد عطون نے کہا کہ بیت المقدس کے عوام میں اعلیٰ ذمہ داری کا احساس مختلف طریقوں سے قابض دشمن کا مقابلہ کرنے کی ضرورت میں جڑا ہوا ہے، جو ان کے اس احساس سے پیدا ہوا ہے کہ وہ اس سرزمین کے دفاع میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض ریاست کا مقابلہ کرنے میں جوش اور فخر ایک ایسی چیز ہے جو یروشلم کے بچوں، خواتین اور بزرگوں کی طرف سےروزانہ دیکھی جاتی ہے اور القدس کی جڑیں اس کی سرزمین میں اور دستیاب صلاحیتوں کے ساتھ اپنے وجود کے دفاع کو ظاہر کرتی ہیں۔

القدس سے فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن”احمد عطون” نے وضاحت کی کہ قابض ریاست کا تکبر نوجوانوں میں آئے دن قابض دشمن کے لیے نفرت اور عداوت پیدا کرتا ہے اور ان کے ساتھ محاذ آرائی، چیلنج اور انتقام کے نئے طریقے بھی جنم لیتے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب دشمن کو فلسطین کی سرزمین پر شکست فاش ہوگی اور فلسطینی قوم آزادی کی منزل سےہم کنار ہوگی۔

خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں مقبوضہ بیت المقدس شہرمیں قابض ریاست کے ماتحت نام نہاد سکیورٹی اداروں کی طرف سے من مانی اقدامات میں اضافہ ہوا۔ قابض دشمن فلسطینیوں کے مکانات اور سہولیات کو مسمار کرکے انہیں بے گھر کرنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطینی عوام کے پاس مزاحمت کے میدان میں متحد ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے:خالد البطش

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنماوں میں سے ایک خالد البطش نے …