جمعرات , 30 مارچ 2023

منفرد نمبر پلیٹ کی قیمت 1 کروڑ سے تجاوز کر گئی

نئی دہلی:دو پہیے والی معمولی اسکوٹی کی منفرد نمبر پلیٹ کے لیے لوگ ایک کروڑ سے زائد کی رقم ادا کرنے کے لیے تیار ہوگئے۔بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں گاڑی سے زیادہ وی وی آئی پی نمبر پلیٹ کا شوق رکھنے والے افراد ایک اسکوٹی کا نمبر خریدنے کے لیے بے تاب ہیں۔

اسکوٹی کا نمبر ایچ پی 999999 ہے جس کے لیے اب تک ایک کروڑ سے زائد کی بولی لگ چکی ہے اور اس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ نے وی وی آئی پی نمبر پلیٹ کے لیے آن لائن بولی کی دعوت دی جس میں اب تک 26 خواہش مند افراد نے حصہ لیا۔

حیران کن بات یہ ہے کہ جس اسکوٹی کی نمبر پلیٹ کے لیے ایک کروڑ سے زائد رقم ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اس کی اپنی قیمت 90 ہزار سے ایک لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بے لگام مہنگائی، ایف بی آر ملازمین نے وزیراعظم سے کرپشن کی اجازت مانگ لی

اسلام آباد: بے لگام مہنگائی اور کم تنخواہوں سے گزارا مشکل ہونے لگا، ایف بی …