بدھ , 24 اپریل 2024

ہنڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: ایٹلس ہنڈا نے ایک مرتبہ پھر اپنی مشہور موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔اس ضمن میں مؤقر ویب سائٹ ’پاک وہیلز‘ کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جب کہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

ہنڈا پرائڈر کی قیمت میں 10 ہزار 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جب کہ ہنڈا کی سی جی 125 کی قیمت میں 11 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت دو لاکھ پانچ ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ہنڈا کی 125 کے اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں بھی 13 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت دو لاکھ 43 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جب کہ ہنڈا 150 کی قیمت 35 ہزار روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت چار لاکھ 18 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ہنڈا 150 کے اسپیشل ایڈیشن کی نئی قیمت بھی 35 ہزار روپے کے اضافے کے بعد چار لاکھ 22 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ موٹر سائیکلیں اور کاریں تیار کرنے والی کمپنیوں نے گزشتہ کچھ عرصے میں تسلسل کے ساتھ اپنی پراڈکٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …