ہفتہ , 20 اپریل 2024

حکومتی خواہش ہے عمران خان کو گرفتار کیا جائے،اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے عمران خان کو گرفتار کیا جائے، وہ پی ٹی آئی کی پوری سیاست کا محور ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں ویڈیو لنک کے ذریعے لوگوں کو سنتی ہیں، عمران خان کی عدالتی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے خدشات حقیقی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کا گھر میں رہنا پی ٹی آئی کی سیاست کا بہت بڑا نقصان ہے، جیل بھرو تحریک منظم طریقے سے شروع کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی حکمت عملی میں بہت کامیاب ہے، بدترین مہنگائی کے او پر کل انہوں نے منی بجٹ پیش کیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا پرآڈیو لیک ہوتی ہے، آڈیو وائرل بھی نہیں ہوئی تھی رانا ثنااللہ پریس کانفرنس کرنے پہنچ جاتے ہیں، رانا ثنااللہ پرویزالہٰی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل (ریٹائرڈ) باجوہ نے انٹرویو دے کر اپنا نقصان کیا، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے وقت میں کابینہ کا حصہ نہیں تھا لیکن مجھے میٹنگ میں بلایا گیا تھا، مجھے نہیں پتہ تھا میٹنگ کس چیز پر تھی؟

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کو ایکسٹینشن دینے میں، میں نے بھی رائے دی تھی، میری رائے غلط تھی، جلدی ایکسٹینشن نہیں دینی چاہیے تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …