منگل , 23 اپریل 2024

شمالی کوریا: لڑکیوں پر کم جونگ اُن کی بیٹی جیسا نام رکھنے پر پابندی

پیانگ یانگ:شمالی کوریا میں لڑکیوں پر کم جونگ ان کی بیٹی جیسا نام رکھنے پر پابندی لگا دی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بیٹی کا نام جو اے (Ju Ae) ہے جس کی عمر 10 سال ہے۔

رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا میں اس نام کی دیگر لڑکیوں پر نام تبدیل کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق ماضی میں شمالی کوریا نے شہریوں کو اپنے رہنماؤں اور ان کے قریبی خاندانوں کے نام استعمال کرنے سے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان رواں ہفتے کئی اہم ریاستی تقریبات میں اپنی بیٹی کے ساتھ منظر عام پر آئے۔گزشتہ برس شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو منظر عام پر لائے تھے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …