جمعہ , 19 اپریل 2024

حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لیکویڈ پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا جبکہ ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت3141روپے 29 پیسے کردی گئی ہے ۔

اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوکر 266روپے 21 پیسے کردی گئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہوا۔ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمت کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …