جمعہ , 31 مارچ 2023

تہران:امت واحدہ پاکستان کے وفد کی امامِ جمعہ و مدیر مرکزِ علوم دینی عبد الرزاق رھبر سے ملاقات

تہران:امت واحدہ پاکستان کا فکری ،نظریاتی ،زیارتی اورسیاحتی دورہ عراق و ایران جاری ہے ۔گرگان میں امامِ جمعہ و مدیر مرکزِ علوم دینی حاج عبد الرزاق رھبر نے وفد سمیت پاکستانی اہلسنت علمائے کرام سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر حاج عبد الرزاق نے فرمایا کہ امام راحل روح اللہ موسوی الخمینی نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے مخالفت کی۔ایران واحد اسلامی ملک ہے جہاں سے اب بھی استعماری طاقتوں کے خلاف آواز بلند کی جاتی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یہودی اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں مسلمان شخصیات ہر دور میں یہودیوں کے خلاف برسرپیکار رہی ہیں کبھی خلیفہ دوئم حضرت عمر (رض ) تو کبھی صلاح الدین ایوبی ،دورِ حاضر میں امام خمینی اور رہبرمعظم سید علی خامنہ ای یہودیوں کے خلاف توانا آواز ہیں۔

امام خمینی نے یوم القدس مناکر اہلِ فلسطین کی حمایت اور اسرائیلوں کی مخالفت کی۔مظلوموں کی حمایت اور سرکشوں کی سرکوبی امام خمینی کا منہج ہے جس پہ آیت اللہ خامنہ ای بھی کاربند ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 12سے 17ربیع الاول تک ہفتہ منانے کا اعلان امام خمینی کی قائدانہ بصیرت کا نتیجہ ہے۔ہم نے بھی ہمیشہ وحدت و یکجہتی کو عام کیا ۔امامِ جمعہ حاج عبد الرزاق نے بتایا کہ میں نے پاکستان کا بھی دورہ کیا پاکستان کے شیعہ سنی عوام کو آپسی ہم دلی اور وحدت کا پیغام دیتا ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ انقلابِ اسلامی کا ہم اہلسنت کا محسن ہے اگر انقلاب نہ ہوتا تو ہماری نسلیں اہسلنت سے تکفیریت میں بدل سکتی تھیں۔ انقلاب کے ہم پر بڑے احسانات ہیں میں یہ بلامبالغہ آرائی کہنا چاہوں گا ایران میں سنیت کو انقلابِ اسلامی نے بچایا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای بھی امام خمینی کی طرح بابصیرت شخصیت ہیں۔ میں انہیں انقلابِ اسلامی سے قبل جانتاہوں وہ اپنی تقاریر میں خلفائے راشدین کا نام احترام سے لیتے تھے اور رضی اللہ کے ہمراہ نام لیتے تھے۔ حتیٰ کہ حسن البنا کی مصری کتابوں کا ترجمہ بھی آیت اللہ خامنہ ای نے کیا تھا۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ
ایران کے صوبہ گلستان میں اہلسنت کی 1800مساجد ہیں
100دینی مدارس ہیں ۔
80نمازِ جمعہ ادا کیے جاتے ہیں اور
مدارس کے معلمین کی تعداد 3ہزار ہے۔
یہ تعداد صرف شمالی ایران کے ایک صوبہ کی ہے جنوب اور دیگر صوبوں کی تعداد الگ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سول ریویو پیٹیشن …