جمعرات , 25 اپریل 2024

کیا داعش شام کا انتقام روس سے یوکرین میں لے رہا ہے؟

کیف:دہشت گرد گروہ داعش کے لوگو کے ساتھ یوکرین کے کمانڈر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ یوکرین کے ایک کمانڈر کی شائع شدہ تصویر میں اس کے بائیں بازو پر دہشت گرد گروہ داعش کا لوگو دیکھا جا سکتا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے کچھ تصاویر اور ایک ویڈیو شائع کی ہے جن میں بظاہر کیف کے کچھ جنگجو دونیتسک کے علاقے میں فرنٹ لائن پر دکھائی دے رہے

ہیں۔ ان تصاویر میں سے ایک میں، اس امریکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے شناخت کیے گئے فوجی کو یوکرینی یونٹ کے کمانڈر کے طور پر دکھایا گیا ہے جس کے بائیں بازو پر داعش کا لوگو ہے۔

رشا ٹو ڈے کے مطابق، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کیف کی فوجی اور نیم فوجی دستوں کو انتہا پسندی کی علامتوں اور نازی ٹیٹو کے ساتھ دیکھا گیا ہو۔

رپورٹ کے مطابق یہ افراد اکثر ذاتی طور پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے وابستہ تھے۔ اس ہفتے کے شروع میں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر

کیف فوجیوں کی کئی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں سے ایک میں ایک فوجی کے بازو پر نازی علامت دیکھی جا سکتی تھی ۔

دریں اثنا، کیف یوکرین کی فوج میں کسی بھی نازی عناصر کی موجودگی کی تردید کرتا ہے اور اسے روسی پروپیگنڈا قرار دیتا ہے لیکن ماسکو نے بارہا کہا ہے

کہ کیف نو نازی اور انتہائی قوم پرست خیالات کے حامل جنگجوؤں کا خیر مقدم کرتا ہے، ایسی ہی ایک مثال یوکرینی نیشنل گارڈ میں بدنام زمانہ ازوف رجیمنٹ کا انضمام ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …