ہفتہ , 20 اپریل 2024

یوکرین اپنی سرزمین کسی صورت نہیں چھوڑےگا.ولادیمیر زیلنسکی

کیف:یوکرین کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نےکہا ہے کہ یوکرین اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتا ہے۔جدید ہتھیار جلد امن لا سکتے ہیں کیونکہ روس صرف ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو میں یوکرینی صدر نےکہا کہ روس کےساتھ ممکنہ امن معاہدہ کی بنیاد پر اپنی سرزمین کا کوئی حصہ نہیں چھوڑیں گے۔

انھوں نےکہا کہ اگر یوکرین نےاپنی سرزمین چھوڑی تو اس سے روس دوبارہ حملہ آور ہوسکتا ہے۔یوکرینی صدر نے مغرب سے مزید فوجی امداد کا مطالبہ کرتےہوئےکہا کہ یوکرین کی فوج اس وقت روس کی پیش قدمی کےخلاف مزاحمت کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم روس کےخلاف بھرپور جوابی کارروائی کےلئے یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …