جمعرات , 18 اپریل 2024

ہماری آج رات خاموشی سے گزر جائے گی؟ یاسمین راشد اور ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک

اسلام آباد: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں سپریم کورٹ کے کسی آرڈر پر بات ہورہی ہے، سی سی پی او نے یقین دلایا کہ سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں سلام علیک کے بعد یاسمین راشد غلام محمود ڈوگر سے سپریم کورٹ سے کسی آرڈر کے ہونے کا پوچھتی ہیں جواب میں سی سی پی او غلام محمود کہتے ہیں کہ آرڈر ابھی تک نہیں ہوئے۔گفتگو سے یہ واضح نہیں ہورہا ہے دونوں کے درمیان کس مقدمہ کے آرڈر کے حوالے سے بات ہورہی ہے۔

آڈیو میں یاسمین راشد نے پوچھا کہ ان کا ارادہ کیا ہے جس پر غلام محمود ڈوگر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں جیسے ہی آرڈر ہوں گے ہمیں مل جائیں گے، جج صاحبان روانہ ہونے والی ڈاک پر دستخط کرتے ہیں اور یہ دستخط عدالتی وقت میں نہیں بلکہ عدالتی وقت کے بعد ہوتے ہیں۔

یاسمین راشد نے سی سی پی او کو پارٹی چیئرمین عمران خان کی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ خان صاحب کافی تشویش میں ہیں جس پر سی سی پی او نے کہا کہ رات کو ڈاک دستخط ہوکر مل جائے گی۔

یاسمین راشد نے دریافت کیا کہ ویسے ہی پوچھ رہی ہوں کہ آج ہماری رات خاموشی سے گزر جائے گی؟اور قہقہہ لگایا جس پر سی سی پی او نے یقین دلایا کہ اللہ کرم کرے گا اپنا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …