جمعرات , 30 مارچ 2023

خلیج فارس میں اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ

یروشلم:خلیج فارس کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک تجارتی بحری جہاز پر حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ عبرانی زبان کے چینل کن کے مطابق کیمپو اسکوائر نامی ایک اسرائیلی تجارتی بحری جہاز کو خلیج فارس میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ تجارتی بحری جہاز ارب پتی صیہونی تاجر ایال عوفر کی کمپنی زودیاک کی ملکیت بتایا جاتا ہے۔کچھ عرصہ پہلے متحدہ عرب امارات کے ساحلوں کے قریب، ایک صیہونی بحری جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بھارتی آرمی چیف نے چین کیساتھ بڑی جنگ کا خطرہ ظاہرکردیا

نئی دہلی:بھارت کے آرمی چیف نےکہا ہے کہ انڈین سرحد پر چینی فوج کی دراندازی …