بدھ , 24 اپریل 2024

ایران:امت واحدہ پاکستان کے وفد کا تحقیقاتی و فرہنگی مرکز کا مطالعاتی دورہ

تہران:امت واحدہ پاکستان نے وفد نے آستانہ قدس رضویہ کے علمی و تحقیقاتی مرکز اسلامک ریسرچ سنٹر کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پر ادارہ کے سربراہ نے ادارتی تخلیقات کے بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس تحقیقی ادارے کا 36سال قبل سابق متولی حرم آیت اللہ طبرسی نے رکھی تھی یہاں 4ہزار موضوعات پہ 15ملین کتب موجود ہیں۔اس ادارے کے تحت 8تحقیقی گروہ کام کرتے ہیں۔

قرآن حدیث ترجمہ نگاری ثقافت و سیرت امام رضاؑ اسلامی تھیالوجی ادیان عرفان فقہ اخلاق تاریخ کے موضوعات پر تحقیقی گروہ نے کام کیا ہے۔50علمی تحقیقاتی امور میں قرآنی انسائیکلوپیڈیا المعجم نمایاں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی 46جلدیں چھپ چکی ہیں70مزید چھپیں گی ۔تفسیر لغات کے تناظر میں بھی خصوصی کاوش کی گئی ہے اسلام کے نام پر اسرائلیات کو بھی واضح کیا گیا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جائیں مزید یہ کہ جس نے بھی اب تک قرآن کریم کے حوالے سے منفرد کام کیا ہے وہ بھی شامل کیا گیا۔

لغت شناسی میں عرب کے ادبا شعراء سے بھی استفادہ کیا گیا ۔ترجمہ نگاری میں مجازی و حقیقی مطالب کو بھی واضح کیا گیا۔انہوں نےمزید کہاکہ ادارے کا قیام کا مقصد نئے مطالب کو دنیا سے آگاہ کرنا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …