تہران:امت واحدہ پاکستان کے40رکنی وفد نے حرمِ امام علی رضا علیہ السلام میں دسترخواں سے طعامِ بہشت تناول کیا۔علمائے اہلسنت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ دنیا کے سب سے بڑے دسترخواں سے ضیافت کا نصیب ہونا عظیم سعادت اور خوش قسمتی ہے۔ بلاشبہ یہ ہمارے رزق میں برکت و فراوانی اور دعاوں کی قبولیت کا موجب بنے گا۔
یاد رہے دستر خواں امام رضا علیہ السلام سے روزانہ ہزاروں افراد طعام تناول کرتے ہیں یہاں پر دو سرائے ہیں جہاں مرد و زن کی بڑی تعداد ایک زیارتی ویزہ پر تین بار یہ سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔