جمعرات , 23 مارچ 2023

امت واحدہ پاکستان کے وفد کی شاعر فلسفی اور سائنس دان عمر خیامؒ کے مرقد پر حاضری

تہران:نیشاپور میں امت واحدہ پاکستان کے وفد نے عظیم سائنس دان کیلنڈر کے بانی ابو الفتح عمر بن ابرہیم خیام کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ان کے والد خیمے سینے کا کام کرتے تھے، اس وجہ سے انہیں خیام کہتے ہیں۔

عمر خیام نے اس زمانے کے علوم میں کمال حاصل کیا۔ وہ اونچے درجے کے شاعر بھی تھے۔ ان کی رباعیات کا یورپ کی کئی زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے، لیکن ان کا اصل کارنامہ موجودہ کیلینڈر کی تخلیق ہے۔ پہلے جو کیلنڈر رائج تھا اس میں کئی غلطیاں تھیں۔ 1131ء میں اس عظیم شاعر، سائنسدان اور فلسفی کا انتقال ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

موصل میں داعش سے لڑنے کے بہانے برطانوی حملے عام شہریوں کی ہلاکت کا باعث بنے:گارڈین

دمشق:گارڈین اخبار کی ایک نئی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ برطانوی حکام کے اس …