ہفتہ , 20 اپریل 2024

شام؛ رہائشی علاقوں پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 20 شہید، 15زخمی

دمشق:شامی فوج کے اعلان کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے دمشق کے رہائشی علاقوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔

صیہونی فضائی حملے کے نتیجے میں شامی ائیرڈیفنس حرکت میں آگیا اور ان جنگی طیاروں پر میزائل فائر کئے جو غاصب صیہونی ریاست کے اندر تک گئے اور اس سے غاصب صیہونی ریاست کا میزائل دفاعی نظام کے فعال ہونے کے سائرن بجنے لگے۔

شامی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ صیہونی دشمن نے فضائی حملے میں میزائل فائر کئے جن میں سے زیادہ تر میزائلوں کو ائیرڈیفنس نظام نے ناکارہ بنا دیا لیکن کچھ میزائل دمشق اور اس کے نواح کے رہائشی علاقوں میں جا گرے جس سے 20 افراد شہید اور 15زخمی ہوگئے۔بعض منابع کی رپورٹ کے مطابق تل المسیح کے علاقے میں شام کا راڈار مرکز بھی صیہونی میزائل حملوں کا نشانہ بنا ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی ریاست کا یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شامی حکومت شمال اور مغربی علاقوں میں زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کرنے میں مصروف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …