جمعرات , 25 اپریل 2024

ایم کیو ایم پاکستان کا ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے دو روز سے جاری اجلاس کے بعد متفقہ طور پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے فیصلے کی توثیق کردی۔ ذرائع کے مطابق 16 ما رچ کو کراچی میں 9 قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کوینرایم کیوایم پاکستان سے رابط کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معاشی مسائل کے پیش نظر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی تاہم اس سلسلے میں دو روز سے ایم کیوایم را بط کمیٹی کے اجلاس جا ری تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …