بدھ , 22 مارچ 2023

عمران سیتا وائٹ کیس میں 5سال کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں، برطانوی اخبار

لندن(پی پی آئی) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5سال کے لئے نااہل ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٹیریان وائٹ کیس میں اپنے سیاسی کیئریرکو بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں۔

انہوں نے 2018کے الیکشن میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان کا نہیں لکھا تھا، جب کہ پاکستانی قوانین کے مطابق امیدوار کو کاغذات نامزدگی میں بیوی بچوں کا بتانا ہوتا ہے۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے 2018کے کاغذات میں جمائما خان سے اپنے دو بیٹے ہی ظاہر کئے تھے، اور یہ نہیں بتایا کہ 27سالہ ٹیریان سیتاوائٹ سے ان کی بیٹی ہے، اگر عمران خان پر الزام ثابت ہو گیا وہ 5 سال کیلئے الیکشن لڑنے کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی وزیر سموٹریچ کا بیان خطرناک اور غیرذمہ دارانہ ہے:یورپی یونین

لندن:یورپی یونین نے اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے بیانات پر اپنے گہرے افسوس …