بدھ , 24 اپریل 2024

عوام موجودہ حکمرانوں سے نفرت کرتی ہے، عمران کی پیشی پر بھی انقلاب ابھر آتا ہے، حماد اظہر

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وزرا حماد اظہر اور فواد چودھری نے کہا ہے کہ ارباب اختیار سن لیں ہم نے کوئی کال نہیں دی تھی، عمران کی پیشی پر بھی انقلاب ابھر آتا ہے، عوام ان حکمرانوں سےنفرت کرتی ہے۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آج ملک میں کوئی آئین، قانون و جمہوریت موجود نہیں، عمران خان ہی ملک کی واحد امید ہیں، عمران خان ایک نڈر اور ایماندار لیڈر ہے، آج قوم مہنگائی تلے دب چکی ہے، قابل احترام ججز آئین و قانون کی بحالی کا تحفظ کریں گے۔

اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان انقلاب کا نشان ہے، 25 مئی سے کارکن ظلم برداشت کر رہے ہیں، یہ الیکشن سے بھاگ رہے تھے آج صدر مملکت نے اعلان کر دیا، صدر مملکت نے آئین کا ساتھ دیا، آئین کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن ہونے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ ہزاروں لوگ جمع ہیں، عمران خان کا عدالت جانا ناممکن ہے، کسی کال کے بغیر ہزاروں لوگ عمران خان کے لیے نکلے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہبازشریف سمیت دوسرے لوگوں کو تو بغیر حاضری ضمانت دے دی جاتی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …