چونکہ ترکی-شام کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ سرحدی نگرانی کے اہلکار بے گھر ہونے والے لوگوں کی تعدادمیں اضافے کی تیاری کررہے ہیں، جبکہ شام پہلے ہی پناہ کے متلاشیوں کی ایک بڑی تعداد کا ذریعہ تھا۔
جیسا کہ یورپی رہنما گزشتہ ہفتے کے آخر میں برسلز میں ایک سربراہی اجلاس کے لیے جمع ہوئے،جس میں یہ واضح تھا کہ نئے تارکینِ وطن کو خوش آمدید کہنے کے خلاف جذبات تیزی سے سخت ہوتے جا رہے ہیں۔
فرنٹیکس(Frontex)، یورپی بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی نے گزشتہ سال تقریباً 330,000 غیر قانونی سرحدی گزرگاہوں کا پتہ لگایا، جو 2016 کے بعد سے بلند ترین سطح ہے۔ یہ 2021 کے مقابلے میں 64 فیصد زیادہ ہے۔
لیکن یوکرین میں تنازعہ اور ترکی-شام کی سرحد پر پھیلے ہوئے تباہ کن زلزلے سے بلاشبہ پناہ گزینوں کی مزید لہریں آئیں گی۔
کیا یورپ – جو خود کئی طرح کے شدید چیلنجوں سے نبرد آزما ہے – انہیں مدد کی پیشکش جاری رکھ سکتا ہے؟
اس کا جواب اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی طرف سے ’نہیں‘ میں ہے۔ اس کی حال ہی میں قائم کی گئی انتہائی دائیں بازو کی حکومت،غیر قانونی ہجرت ، خاص طور پر بحیرہ روم کے پانیوں کے زریعے کی جانے والی ہجرت کے مسئلے کو اس کے اقتدار میں آنے والے اہم معاملے کےطور پردیکھتی ہے ۔
اور اٹلی تنہا نہیں ہے۔ آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر نے بلاک سے ایک متفقہ ردعمل کا مطالبہ کیا ہے – شاید تارکین وطن کو باہر رکھنے کے لیے دیوار تعمیر کی جائے – جبکہ جرمنی بھی اس بات پر متفق ہے کہ سخت قوانین کے نفاذ کی ضرورت ہے۔
نیہامر نے کہا کہ ان کی ہم منصب جارجیا میلونی اور ان میں مختلف پیشگی شرائط کے باوجود بہت کچھ مشترک ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان دونوں میں جو چیز مشترک ہے، وہ یہ ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت کے خلاف مشترکہ اور متحد کارروائی کرنا چاہتے ہیں اور یہ اس مسئلے کے یورپی حل کا بہترین وقت ہے۔
جرمن چانسلر اولاف شولز کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ یورپی یونین کے ارکان ہجرت کے مسئلے پر مل کر کام کریں، چاہے وہ "بیرونی سرحدوں پر کنٹرول کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، یا ہجرت کے محورمالک کے ساتھ تعاون کے بارے میں ہو”۔
ایک روزہ سربراہی اجلاس کے بعد جو کہ صبح سویرے تک جاری رہا، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنماؤں نے "بے قاعدہ ہجرت” سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ "ہم اپنی بیرونی سرحدوں کو مضبوط بنانے کے لیے کام کریں گے،” وون ڈیر لیین نے کہا۔
یورپی یونین کے رہنما سخت گیر لہجےکے ساتھ حملہ آور ہو رہے ہیں، ویزہ پرمٹ، تجارتی بہاؤ اور ترقیاتی امداد کو غیر قانونی بارڈر کراسنگ کو سست کرنے کے لیے استعمال کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں جبکہ قیام کی اجازت سے انکار کرنے والوں کی واپسی کو تیز کر رہے ہیں۔
اٹلی نے حال ہی میں ریسکیو بحری جہازوں کے لیے ایک لازمی ضابطہ اخلاق اپنایا ہے اور وہ یورپی یونین کی سطح پر بھی اسی طرح کے قوانین رکھنے پر زور دے رہا ہے، لیکن اس مسئلے پر اب بھی تفریق موجود ہے۔ میلونی نے صحافیوں کو بتایا کہ "ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں ہےکہ یورپی کونسل کی کوششوں کے نتائج خارجی سرحدوں پر مرکوز ہونے چاہئیں اور اس لیے لازما”یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کے تحفظ پر، لیکن اس فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے جو (قومی) سرحدوں کے درمیان موجود ہے، اور خاص طور پر سمندری حدود پر موجود ہے۔ ”
لیکن چونکہ ترکی-شام کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ سرحدی کنٹرول کے اہلکار بے گھر ہونے والے لوگوں میں ایک اور اضافے کی تیاری کر رہے ہیں۔ شام پہلے ہی یورپ میں پناہ کے متلاشیوں کی ایک بڑی تعداد کا ذریعہ تھا۔ زلزلے سے پہلے ہی تباہ شدہ مکانات اور معیشت تباہ حال لوگوں کے پاس بہتر زندگی کی تلاش میں ایک مشکل زمینی سفر کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچاتھا۔
شام میں تقریباً 5.3 ملین افراد زلزلے سے متاثر ہوئے ہوں گے، اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کی مرکزی ایجنسی UNHCR کے مطابق، جس نے ابھی ایک تازہ جانکاری جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح اس کا اپنا عملہ زمین پر وحشیانہ حالات کا مقابلہ کر رہا ہے جب وہ ہنگامی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
"شام کے لیے، یہ بحران کے اندر ایک بحران ہے۔ ہمیں معاشی جھٹکے لگے ہیں، کوویڈکاجھٹکاور اب ہم موسم سرما کی گہرائیوں میں ہیں اور متاثرہ علاقوں میں برفانی طوفان برپا ہو رہے ہیں،” شام میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے سیوانکا دھانپالا نے تباہ حال ملک سے جنیوا، سوئٹزرلینڈکے ساتھ ایک ویڈیو لنک میں کہا۔ "سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے اور یہ ہمیں لوگوں تک پہنچنے کی کوشش میں رکاوٹ ہے۔ یہ بہت، بہت مشکل رہا ہے۔ ملک میں پہلے ہی 6.8 ملین افراد اندرونی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں۔ اور یہ زلزلے سے پہلےکی حالت تھی۔
اس کے باوجود صورتحال جتنی دل دہلا دینے والی ہے، یورپی باشندوں کی ایک بڑی تعداد یہ سوچ رہی ہے کہ کتنے اور پناہ گزینوں کو جذب کیا جا سکتا ہے ۔
جرمن ریاست باویریا میں ملٹن برگ کے ضلعی منتظم مارکو شیرف نے اپنی آن دی گراؤنڈ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ سال شام، افغانستان اور شمالی افریقہ سے تقریباً 500 پناہ گزین بڑے پیمانے پر دیہی علاقوں میں آئے اور ان کے علاوہ 1500 کے قریب یوکرینی مہاجرین آئے۔
گرین پارٹی کے سیاست دان نے جرمن پریس کو بتایا کہ "اب کوئی رہائش نہیں، کافی اساتذہ نہیں، کافی ڈاکٹر نہیں، کوئی ڈے کیئر سپاٹ نہیں”۔ "ہم اپنی صلاحیت کی حد تک پہنچ چکے ہیں۔ اب ہمارے پاس اتنے وسائل بھی نہیں ہیں کہ ہم اپنے مقامی باشندوں کی دیکھ بھال کر سکیں۔”
برسوں سے، یورپی یونین کے رکن ممالک ایسے حل پر بحث کر رہے ہیں جو لوگوں کو واپس بھیجنے سے لے کر بنیادی وجوہات سے نمٹنے تک ہیں، جس کا مطلب ہے کہ اصل ممالک کی معیشتوں کے لیے بہتر تعاون۔ ہوسکتا ہے کہ بلاک اس بات پر اتفاق رائے کی طرف بڑھ رہا ہو کہ اس سےکس طرح سے نمٹا جائے جسے صرف ایک بحران قرار دیا جا سکتا ہے، لیکن فی الحال ایسا لگتا ہے کہ انسان دوستی پر تھکاوٹ غالب آنا شروع ہو گئی ہے۔
اسٹونین کے وزیر اعظم کاجا کالس نے برسلز میں صحافیوں کو بتایا کہ "واضح پیغام ہونا چاہیے کہ یورپ آنا اور یہاں رہنا اتنا آسان نہیں ہے۔ آپ تبھی آ سکتے ہیں جب آپ کے پاس آنے کا حق ہو۔”
پھر بھی متاثرہ افراد کے لیے، یہ زندہ رہنے کی جبلی مجبوری یا زندہ رہنے کے حق کا معاملہ ہے۔ اس قدر سنگین صورتحال کے ساتھ، اب وقت آگیا ہے کہ پوری عالمی برادری کوششیں مزید تیز کرے۔ اکیلے یورپ ممکنہ طور پر گلے تک بھر جانے کے نقطہ پر پہنچ گیا ہے۔بشکریہ شفقنا نیوز
نوٹ:ابلاغ نیوز کا تجزیہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔