اسلام آباد:قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی بل 2023ء کی کثرت رائے سے منظور دیدی، اپوایشن کی پیش کردہ ترامیم مسترد کردی گئیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں ضمنی مالیاتی بل 2023ء پر رائے شماری ہوئی، ایوان نے کثرت رائے سے منی بجٹ کی منظوری دیدی۔
قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی جانب سے منی بجٹ میں پیش کردہ ترامیم بھی کثرت رائے سے مسترد کردیں۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ منی بجٹ کی منظوری سے کینیڈا اور امریکا کے بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ڈھائی لاکھ فکس چارج عائد ہوگا، یورپ کیلئے بزنس کلاس ٹکٹ پر ڈیڑھ لاکھ جبکہ مشرق وسطیٰ کیلئے ٹکٹ پر 75 ہزار فکس ٹیکس لاگو ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ سیگریٹ پر ڈیوٹی فنانس بل میں اعلان کردہ ہی رہے گی، اضافی ٹیکسز سے ملک معاشی بحران سے نکلیے گا، ہم ملک کو دنیا کی 20ویں معیشت بنا رہے تھے۔اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد منی بجٹ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش کیا تھا۔