جمعہ , 31 مارچ 2023

دشمن ایران کو ایک بڑی طاقت کی حیثیت سے دیکھتا ہے، جنرل حاجی زادہ

تہران:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائی یونٹ کے سربراہ نے کہا ہے کہ آج دنیا کے بڑے ممالک کو ایران کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ سپاہ پاسداران کی فضائی یونٹ کے سربراہ بریگیڈیئر امیر علی حاجی زادہ نے کہا ہے کہ دشمن ایران کو اس وقت ایک بڑی طاقت کی حیثیت سے دیکھتا ہے۔

انھوں نے ایران کو نقصان پہنچانے کے لئے دشمن کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانہ تھا کہ دشمنوں کی نظر میں ایران کا جوہری مسئلہ اولویت میں تھا پھر ایران کے میزائل و ڈرون طیارے اولویت بنے اور کچھ عرصے بعد دشمن کوئی اور مسئلہ اٹھادے گا۔

 

یہ بھی دیکھیں

صدر مملکت نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سول ریویو پیٹیشن …