جمعرات , 18 اپریل 2024

ابھی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں سوچ رہا، شعیب ملک

ملتان: قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں ابھی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نہیں سوچ رہا، میں نے ٹی ٹوئنٹی میں 15 ہزار رنز مکمل کرنے ہیں۔ ایک تازہ انٹرویو میں کرکٹر کا کہنا تھا کہ جب تک فٹ ہوں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور جب بوجھ محسوس کروں گا تو پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی بیوی پر فخر ہے وہ دبئی میں اپنا آخری ٹورنامنٹ کھیل رہی ہے۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میری رائے ہے احسان اللہ اور عباس آفریدی جیسے ٹیلنٹڈ نوجوان کھلاڑیوں کو فوری ٹیم میں نہیں لانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیول کا فٹ کرنا چاہیے تاکہ جس طرح احسان اللہ 145 کی سپیڈ سے گیند کرتا ہے، وہ چار اوور کے بعد بھی اسی سپیڈ سے گیند کرے۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ جب بھی میری بیٹنگ یا بولنگ آئے تو بہترین کرنے کی کوشش کرتا ہو ، لاہور ایک مضبوط سائیڈ ہے، اس کو ہرا کر اعتماد ملا ہے، ان کا بولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطان اپنے ہوم گراؤنڈ میں بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ملتان کے کمزور پوائنٹس پر اٹیک کریں۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ افتخار احمد بہت اچھا کھیل رہے ہیں، میں نے انہیں بنگلہ دیش پریمیم لیگ میں کھیلتے دیکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …