تہران:امت واحدہ پاکستان کے 40رکنی وفد نے ایران کے صوبہ بلوچستان سیستان کے شہر زاہدان میں تبلیغی مرکز کا مطالعاتی دورہ کیا۔وفد تبلیغی مرکز پہنچا تو پرتپاک استقبال کیا گیا۔امیر جماعت حاجی عبد الرووف نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستان کے جید علمائے کرام کی زاہدان آمد پر دلی خوشی ہوئی ۔یہ ایران جمہوری اسلامی ہے یہاں امن ہے کوئی خوف نہیں یہ سب سے بڑی نعمت ہے۔
تبلیغی جماعت کو فعالیت کے تناظر میں کسی قسم کی کوئی مشکل درپیش نہیں ۔دشمن نے ایران کے اہلسنت کی آزادی بارے بہت پروپیگنڈہ کیا گیا مگر آپ احباب نے یہاں آکر خود دیکھا ہوگا جو سنا تھا اس کے برعکس ہے۔
اس موقع پر نائب امیر مرکز جماعت تبلیغ حاجی عبد العزیز نے خصوصی گفتگو کی ۔ انہوں نے فرمایا
نبی کریم(ص)نےاجتماعیت کی دعوت دی مدینہ میں بھی شیر و شکر کا عملی مظاہرہ کیا گیا نبی مکرم نے اپنی سیرت طیبہ سے دشمن پر یہ ثابت کیا کہ مسلمان آپس میں ایک ہیں۔قرآن کریم بھی ہمیں اتفاق اتحاد و وحدت اور اجتماعیت کی نصیحت کرتا ہے اور اسی میں نجات ہے۔
زاہدان تبلیغی مرکزکے نائب امیر نے بتایا کہ ایران میں شافعی و حنفی کثیر تعداد میں ہیں مگر ہم سب ایک ہیں۔تبلیغی رہنما محرم الحرام میں اہل تشیع عزاداروں کے لیے پانی کی سبیلیوں کا اہتمام کرتے ہیں۔
جب ہم دعوتِ تبلیغ کے لیے گلستان سمیت ایران کے گوش و کنار میں جاتے ہیں تو اگر تشکیل میں ہماری تعداد زیادہ ہوجائے تو اہل تشیع اپنے امام بارگاہ ہمارے لیے کھول دیتے ہیں۔یہاں قانون نافذ کرنے والے سربراہان ہمیں اہم میٹنگز میں کہتے ہیں آپ قیامِ امن کے لیے ہمارے دوست اور معاون ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ایران میں جہاں بھی تبلیغ کرنا چاہیں کرسکتے ہیں ہمیں ہمارے عقائد کے لحاظ سے مکمل آزادی حاصل ہے
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان میں یہ تاثر غلط ہے کہ ایران میں اہلسنت کی مساجد نہیں اور مساجد و مراکز بنانے کی اجازت نہیں۔یہ سب پروپیگنڈہ ہے زاہدان شہر میں 400مساجد ہیں۔کئی مقامات پر جمعہ ہوتا ہے ایک مرکز میں جمعہ کے اجتماع میں ایک لاکھ نمازی ہوتے ہیں۔ جس مرکز میں آپ براجمان ہیں یہاں 400طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔
گلستان ،بندر عباس ،بندر خلیج ایرانشاہ اور چاہ بہار سمیت 15مقامات پر ہمارے تبلیغی مراکز ہیں۔ امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک چھوٹا سا ملک ہے اور مسلمانوں کا دشمن ہے اگر سب مسلمان متحد ہوجائیں تو دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔پاکستان میں ہمارے اساتذہ کرام مقیم ہیں ہمارے محسنین ہیں۔
ہمارے مرکزِ تبلیغ میں جب مختلف مسالک کے افراد تبلیغ کی تشکیل کا حصہ بنتے ہیں تو بہت حلیم اور معتدل بمثل ملنگ طبیعت ہوجاتے ہیں۔
ایک بار ہم بنگلہ دیش میں تبلیغ کے لیے جمع تھے ایک سابق پاکستانی وزیر بھی ساتھ انہوں نے کہا ایران کے صدر محمود احمدی نژاد بہت کمال شخصیت ہے جب پاکستانی صحافی حامد میر نے دورہ پاکستان کے موقع پر پوچھا تھا کہ آپ شیعہ ہیں یا سنی ہیں تو انہوں نے فرمایا تھا ہمارے نبی نہ شیعہ ہیں نہ سنی بلکہ مسلمان ہیں تو ہم سب کی پہچان بھی یہی ہے۔
اس موقع پر امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجة السلام والمسلمین علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ وفد دِلوں کو جوڑنے کے لیے ہے۔پیغامِ وحدت لیے عراق و ایران میں آئے ہیں۔
ہم نے دیکھا کہ ایران میں مسلمانوں کے تمام مسالک کو مکمل مذہبی فکری آزادی حاصل ہے ۔برصغیر میں سامراج اور انکے ہم فکر حکمرانوں نے فرقہ واریت کو پھیلانے کی مزموم کوشش کی۔اہلِ ایران خوش قسمت ہیں یہاں امن ہے اور مسلمان امت واحدہ کے مصداق زندگی بسر کررہے ہیں
اس موقع پر تبلیغی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے علماء استاد ہیں بالخصوص تبلیغی مبلغ مولانا طارق جمیل ہمارے سر کا تاج ہیں۔آخر میں امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔