جمعرات , 25 اپریل 2024

لمبی زبان سے پینٹنگ کرنے والا امریکی شہری

کیلیفورنیا: سب سے دراز زبان کا گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے(مردوں میں) امریکی شہری اپنی زبان سے پینٹنگ کرنے لگ گئے۔3.97 انچ لمبی زبان رکھنے والے کیلیفورنیا کے شہری نِک اسٹولبرل نے ایک مارنگ شو میں اپنی زبان سے مہارت کے ساتھ پینٹنگ کر کے دِکھائی۔

نِک کا کہنا تھا کہ وہ کینوس پر کچھ بنانے سے قبل اپنی زبان کو پلاسٹک سے ڈھکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی تصاویر 1200 ڈالرز تک کی قیمت میں فروخت ہو چکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …