جمعرات , 30 مارچ 2023

جیل بھرو تحریک؛ گرفتار پی ٹی رہنماؤں کو 90 روز تک جیل میں رکھنے کی تیاریاں

لاہور:لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں پر ایم پی او 3 نافذ کردی ہے۔تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران گزشتہ روز شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور عمر سرفراز چیمہ سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاری پیش کی تھی۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے ایم پی او (مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس مجریہ 1960 ) کی شق 3 لگانے کے لیے 77 افراد کے ناموں کی فہرست محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی تھی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے احکامات جاری کردیئے ہیں، گرفتار افراد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور سڑک بلاک کرنے پر ایم پی او 3 لگائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم پی او 3 کے ذریعے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر سرفراز سمیت دیگر کو 30 سے 90 روز تک جیل میں رکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کی بازیابی کی درخواستیں لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہیں۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری کل (جمعے کو) درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

اس حوالے سے شاہ محموم قریشی کے بیٹے زین قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گرفتاریاں اس لیے دیں کہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہو، ہائی کورٹ سے استدعا کرتا ہوں کہ ہمارے رہنماؤں کو بنیادی حقوق سے محروم نہ رکھا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

جوسپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے : شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا …