منگل , 23 اپریل 2024

پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے کا آج راولپنڈی سے آغاز ہوگا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے کا آغاز آج راولپنڈی سے نماز جمعہ کے بعد ہوگا، گرفتاریاں کمیٹی چوک اور تھانہ آر اے بازار کے باہر پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی رہنماؤں یا کارکنوں نے امن و امان خراب کیا تو گرفتار کریں گے، راولپنڈی پارٹی رہنماوں کو امن و امان برقرار رہنے تک گرفتار نہیں کریں گے۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی میں امن و امان خراب کرنے والے رہنماوں کو اڈیالہ جیل منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، راولپنڈی سے گرفتار رہنماوں کو ریجن کی دیگر جیلوں میں بھیجا جائے گا، اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زائد قیدی موجود ہیں، مزید قیدی نہیں رکھ سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں پولیس نے 9 قیدی گاڑیاں سٹینڈ بائی کر دی ہیں، راولپنڈی پولیس کی 20 بسیں بھی سٹینڈ بائی پر رہیں گی، راولپنڈی ضلع میں تاحال دفعہ 144 نافذ نہیں کی گئی۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …