جمعرات , 30 مارچ 2023

مجلس وحدت مسلمین بھی پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں پیش پیش

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں مجلس وحدت مسلمین بھی پیش پیش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھرپور ساتھ نبھانے پر علامہ راجہ ناصر عباس سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں ہمارا ساتھ دینے پر مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ، خاص طور پر کل راولپنڈی میں خود کو گرفتاری کیلئے پیش کرنے پر ہم مجلسِ وحدت مسلمین اور علامہ راجہ ناصر عباس کے نہایت مشکور ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

جوسپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے : شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا …