ہفتہ , 25 مارچ 2023

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اس وقت اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں عسکری و سول قیادت موجود ہے۔ اس اجلاس سے قبل یہ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے بارے میں بات کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

صدر مملکت کا وزیر اعظم کو خط، الیکشن کے ممکنہ التوا اور گرفتاریوں پر اظہار تشویش

اسلام آباد :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ …