جمعہ , 19 اپریل 2024

فیٹف کا روسی فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے روسی فیڈریشن کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے جاری اعلامیہ کے مطابق پیرس میں ہونے والے عالمی ادارے کے اجلاس نے روس کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا اور جنوبی افریقا کو گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ مراکش اور کمبوڈیا کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین پر روس کے حملے کو ایک سال مکمل ہو نے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روسی حملے کے خلاف کثرت رائے سے قرارداد منظور کرلی گئی ، قرارداد میں پر یوکرین سے روسی افواج کے فوری انخلاء اور جنگ روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …