بدھ , 24 اپریل 2024

جی 20اجلاس :یوکرین جنگ پر مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا

بنگلور : دنیا کی بڑی معیشتوں کا جی20 اجلاس روس-یوکرین جنگ کے معاملے پر بغیر کسی اتفاق رائے کے ختم ہو گیا۔بھارت کے شہر بنگلور میں ہونیوالے جی 20 وزرائے خزانہ کے اجلاس میں روس اور چین کی جانب سے یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کی مخالفت کی گئی جبکہ بھارت نے بھی روس کی مذمت سے گریز کیا۔

جی 20کی صدارت کرنیوالے ملک بھارت کی جانب سے یوکرین معاملہ اٹھانے سے گریز کے باوجود مغربی ممالک کی جانب سے زور دیا گیا کہ اجلاس کے ایسے نتائج کی بالکل حمایت نہیں کی جائے گی جس میں یوکرین جنگ کی مذمت شامل نہیں ہوگی ۔

کانفرنس میں بیشتر نمائندوں نے روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی لیکن چین اور روس نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط نہیں کیے ، اجلاس میں اس معاملے پر اتفاق رائے نہ ہونے پر اجلاس کا اعلامیہ جاری نہ ہو سکا ، بھارتی وزیر خزانہ کی جانب سے اجلاس کی آؤٹ کم اسٹیٹمنٹ جاری کی گئی جس میں دور روز تک ہونے والی گفتگو اور اجلاس کے اختلاف کا ذکر کیا گیا۔

گزشتہ نومبر سے چین اس کوشش میں ہے کہ بیان میں استعمال زبان کو تبدیل کیا جائے اور متن سے لفظ ’’جنگ‘‘ کو خارج کیا جائے ، چین اس تنازع میں غیرجانبدار رہنے کے ساتھ ہی روس کے ساتھ سٹر یٹجک تعلقات بھی بر قرار رکھنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ روس جی 20 کا رکن ہے لیکن وہ جی 7 میں شامل نہیں، وہ یوکرین کے خلاف جنگ کو حملہ یا جنگ کہنے کی بجائے ’خصوصی فوجی آپریشن‘ قرار دیتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …