جمعرات , 23 مارچ 2023

مجھے کیوں تنگ کیا؟ پرندہ موٹرسائیکل سوار کے پیچھے پڑگیا

کینبرا:آسٹریلیا کے نیشنل پارک میں شتر مرغ سے مشابہت رکھنے والے جانور "کیسووری” نے دیکھ بھال پر معمور کارکن پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس سے جان بچانے کیلئے اسے وہاں سے بھاگنا پڑا۔

انسان ہو یا جانور جب کوئی کسی کو بلاوجہ تنگ کرتا ہے تو وہ اپنے غصے کے اظہار کیلئے کوئی نہ کوئی ردعمل ضرور دیتا ہے۔

کچھ ایسا ہی معاملہ آسٹریلیا کے ووتھاتھی نیشنل پارک میں پیش آیا جس میں نیشنل پارک کا ایک سینئر کسٹوڈین کلیٹن اینوک اپنی بائیک پر جا رہا تھا جب اس نے نادانستہ طور پر وہاں موجود ایک کیسووری کو ڈرانے کیلئے تنگ کیا جس سے وہ ناراض ہوگیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بس جتنی لمبی گردن والا ڈائنوسار دریافت

بیجنگ: سبزہ خور سوروپوڈس ڈائنوسار سب سے لمبی گردن والی مخلوق گزرے ہیں تاہم چین …