جمعرات , 30 مارچ 2023

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب اسلام آباد سے گرفتار

اسلام آباد:لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو گرفتار کرلیا گیا،انہیں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔اسلام آباد پولیس نے امجد شعیب کو گرفتار کرکے پہلے تھانہ رمنا میں منتقل کیا، پھرتھانہ رمنا سے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

لیفٹینٹ جنرل (ر) امجد شعیب کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق امجد شعیب پر عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق امجد شعیب کے خلاف مقدمہ مجسٹریٹ اویس خان کی مدعیت میں درج ہے، انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

جوسپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے : شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کاکہنا …