جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

نیویارک:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے آج پیر کے روز جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ایک اعلیٰ سطحی کی قیادت کر رہے ہیں اور اس وقت اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس اور جوہری تخفیف اسلحہ سے متعلق کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا میں موجود ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے 10 فروری کو بھی ایرانی وزیر خارجہ اور گوٹیریس نے شام ترکیہ کے زلزلے اور پابندیوں کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سمیت دیگر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

در ایں اثنا آج پیر کو امیر عبداللہیان نے جنیوا میں فن لینڈ، آرمینیا اور بیلجیئم کے وزرائے خارجہ سے ملاقات اور الگ الگ بات چیت بھی کی۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …