جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران اور عراق کی سرحدیں دوستی اور تعاون کی سرحدیں ہیں:سید ابراہیم ریئسی

تہران:ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ عراق کو اپنے پڑوسیوں کے خلاف سازشیں کرنے یا سلامتی کے لیے خطرات پیدا کرنے کا پلیٹ فارم نہیں ہونا چاہیے۔یہ بات علامہ سید ابراہیم ریئسی نے عراقی وزیر دفاع ثابت محمد سعید العباسی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ایران اقتصادی اور فوجی تعمیر نو کے لیے عراق کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور عراق کی سرحدیں دوستی اور تعاون کی سرحدیں ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران عراق کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اس ملک کی سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتا ہے۔

عراقی وزیر دفاع نے بھی غیر ملکیوں اور ان کے داعش کے ایجنٹوں کے حملے کے دوران عراقی قوم کے لیے ایران کی مکمل حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بغداد موقع پرستوں کو دونوں ملکوں کی سرحدوں کو دھمکی دینے یا غیر محفوظ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

جنرل ثابت محمد سعید رضا العباسی نے مشکل وقت میں عراقی حکومت اور قوم کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کو سراہتے ہوئے عراق کی تعمیر نو کے عمل کے دوران اس حمایت کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …