بدھ , 29 مارچ 2023

عراق: داعش کے خلاف آپریشن کلین اپ میں داعش کے سرغنہ سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

بغداد:عراق کے صوبوں دیاله، کرکوک، نینوا، صلاح الدین اور الانبار میں عراق کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگرد گروہ داعش کے بچے کھچے افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

عراقی فوج کے ترجمان برگیڈیر جنرل یحیی رسول نے کہا ہے کہ اتوار کے روز عراق کے مغربی صوبے الانبار میں داعش کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں داعش کے سرغنہ سمیت 17 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے دہشتگردی کے خلاف عراقی فوج اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کے صوبوں دیاله، کرکوک، نینوا، صلاح الدین اور الانبار میں عراق کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگرد گروہ داعش کے بچے کھچے افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

’عدلیہ الیکشن پر مداخلت نہ کرے‘: قومی اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں عدلیہ کے خلاف قراردار متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، …