بدھ , 24 اپریل 2024

شاہین آفریدی نے وقار یونس کے سامنے کیا دعویٰ درست ثابت کردیا

لاہور: شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس کے سامنے کیا دعویٰ درست ثابت کردیا۔کمنٹری باکس میں موجود سابق کپتان نے کہا کہ پشاور زلمی کیخلاف میچ سے قبل میری پیسر سے ملاقات ہوئی تو انھوں نے کہا کہ وقار بھائی دیکھیے گا آج میں 5 وکٹیں لوں گا،پھر یہ دعویٰ سچ بھی ثابت کردیا۔

وقار یونس کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین شاہین آفریدی کی بولنگ کو سراہ رہے ہیں،لاہور قلندرز کے کپتان کی جانب سے بابر اعظم کی وکٹ لینے پر بھی وقار یونس نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بابر شاہین کی یہ گیند نہیں کھیل سکے، اس کا مطلب ہے کہ دنیا کا کوئی بیٹر اس کا سامنا نہیں کرسکتا تھا۔

یاد رہے کہ اتوار کو لاہور قلندرز کے کپتان نے تباہی مچاتے ہوئے بابر اعظم، محمد حارث، جمی نیشم، وہاب ریاض اور سعد مسعود کا شکار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …