ہفتہ , 20 اپریل 2024

عمران خان کا انسداد دہشتگردی عدالت میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: توشہ خانہ فیصلے کے بعد احتجاج پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں دوبارہ درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آمد پر باضابطہ درخواست ضمانت دائر کی جائے گی۔

درخواست کے متن کے مطابق سیاسی انتقام کے باعث مقدمے میں نامزد کیا گیا، پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہوں، مجھ پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ بنایا گیا جس کا میں مرتکب نہیں ہوں۔ استدعا کی گئی کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے کیس میں ضمانت کنفرم ہونے سے پہلے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت عدم حاضری کے باعث خارج کر دی تھی۔ توشہ خانہ احتجاج میں تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں عمران خان نامزد ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …