ہفتہ , 20 اپریل 2024

لیونل میسی، دنیا کے بہترین فٹبال کھلاڑی منتخب

پیرس:لیونل میسی کو ایک بار پھر دنیا بھر کے بہترین فٹبال کھلاڑی کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔پیرس میں ہونے والی شاندار تقریب کے دوران سن دو ہزار بائیس کے فیفا ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی یعنی لیونل میسی کو فیفا کے بہترین کھلاڑی کا عنوان بھی دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اعزاز انہیں دوسری بار ملا ہے۔ اس عالمی ایوارڈ کے دوسرے امیدوار کیلیان ایم باپے تھے جو فرانس کی ٹیم، پیرس سین جرمن میں لائنل میسی کے ساتھ ہی کھیلتے ہیں جبکہ ریئل میڈرد کے اسٹار کریم بن زیما کا نام بھی فیفا بیسٹ پلیئر کے امیدواروں کی فہرست میں شامل تھا۔

قابل ذکر ہے کہ بہترین کھلاڑی کا کپ کس کو دیا جائے اس کا فیصلہ، شائقین، قومی ٹیموں کے منیجروں، کپتانوں اور دنیا بھر کے تین سو اسپورٹس صحافی کرتے ہیں۔پیرس میں ہونے والے اس پروگرام میں ایف سی بارسلونا ویمن ٹیم کی کھلاڑی ایلیکسیا پوتیلاس کو بہترین خاتون کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …