منگل , 23 اپریل 2024

فن لینڈ نے روس کی سرحد پر باڑ کی تعمیر شروع کر دی

ہلسنکی : فن لینڈ نے ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر روس کے ساتھ اپنی سرحد پر 200 کلومیٹر لمبی باڑ کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بارڈر گارڈ نے بتایا کہ باڑ کے اوپر خاردار تاریں لگائی جائیں گی اور باڑ کے بعض حصوں میں نائٹ ویژن کیمرے، لائٹس اور لاؤڈ سپیکر لگائے جائیں گے جبکہ اماترا میں 3 کلومیٹر کا پائلٹ پراجیکٹ جون کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

فن لینڈ کی روس کے ساتھ یورپی یونین کی سب سے لمبی سرحد ہے، جس کی لمبائی 1,340 کلومیٹر (832 میل) ہے، اس وقت فن لینڈ کی سرحدیں بنیادی طور پر ہلکی لکڑی کی باڑ سے محفوظ ہیں۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے فن لینڈ نے اپنی مشرقی سرحد کو مضبوط بنانے کی کوششیں شروع کی ہیں کیونکہ یوکرین میں لڑنے کے لیے بھرتی ہونے سے بچنے کے لیے روسیوں کی بڑی تعداد نے بارڈر کراس کر کے فن لینڈ فرار ہونا شروع کر دیا ہے۔

فن لینڈ نے گزشتہ سال جولائی میں اپنے بارڈر گارڈ ایکٹ میں نئی ترامیم منظور کیں تاکہ مضبوط باڑ کی تعمیر کی اجازت دی جا سکے، موجودہ لکڑی کی باڑ بنیادی طور پر مویشیوں کو سرحد پار کرنے سے روکنے کے لیے ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …