جمعہ , 19 اپریل 2024

صیہونی مسلح انتہا پسندوں کو دہشت گرد قرار دیا جائے، عرب پارلیمنٹ

دوحہ:عرب ملکوں کی پارلیمان نے فلسطینیوں کے خلاف مسلح انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کی بڑھتی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے ان صیہونیوں کو دہشت گرد قرا دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق عرب ملکوں کی پارلیمان نے بدھ کو ایک بیان میں عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام اور ان کی املاک پر صیہونی کابینہ کے حمایت یافتہ مسلح انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کے حملے فوری طور پر بند کرائے۔

اس بیان میں عرب پارلیمان نے غرب اردن کے مختلف علاقوں خاصطور سے نابلس کے جنوب میں الحوارہ میں فلسطینیوں کے خلاف انتہا پسند صیہونیوں کی جارحیت سے سیکورٹی کی پیدا ہونے والی صورت حال پر سخت خبردار کیا اور اس جارحیت کی شدید مذمت کی۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اس طرح کی پیدا ہونے والی صورت حال کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گے جس کی ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت ہی ہوگی۔

اس بیان کے مطابق غرب اردن کی یہ صورت حال ایسی حالت میں بنی ہے کہ عالمی برادری نے ابھی الدوابشہ اور ابو خضیر کے گھرانوں کو نذر آتش کئے جانے، مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے اور مسجد ابراہیمی میں ہونے والے قتل عام کو فراموش نہیں کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …