اتوار , 26 مارچ 2023

قرآن مجید کی بے احترامی کے جواب میں ملائیشیا نے 20 لاکھ قرآن مجید کے نسخے چھپوا کر دنیا میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے

کوالالمپور:ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے اس سال کے قومی بجٹ میں سے (10 ملین) ملائیشین کرنسی کو قرآن مجید کی نشر واشاعت کے ساتھ مختص کر دیا ہے۔ان میں سے ایک اہم پروجیکٹ قرآن مجید کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کرا کے چھپوانا ہے تاکہ دنیا بھر میں موجود مختلف رنگ و نسل کے لوگوں تک ان کی اپنی زبان میں قرآن مجید پہنچ سکے۔

انہوں نے مزید کہا، قرآن مجید سے ہم جس قدر محبت کرتے ہیں اس کے مقابلے میں یہ رقم کچھ بھی نہیں ہے۔
بس ہماری جانب سے یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہے۔ امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالی ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے گا۔

ابراہیم نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اسلام کی مخالفت کرتے ہیں وہ بائبل نہیں پڑھتے ہیں اور نہ ہی اس دنیا میں بسنے والی دوسری ثقافتوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
اسلام امن وامان محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

شام میں داعش نے 15 افراد کے سر قلم کر دیئے

دمشق:شام میں دہشت گردوں نے صوبۂ حما کے ایک صحرا میں کھمبیاں نکالنے والے 15 …