جمعرات , 25 اپریل 2024

وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی ، رانا ثنااللہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کے دوران انتخابات پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرے گی۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں اختلاف رائے آیا ہے، اکثریتی فیصلہ 4 تین سے ہے ، ہائیکورٹ میں زیرالتوا سماعت کی وجہ سے معزز ججز نے اختلافی نوٹ لکھا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 9 رکنی بینچ میں بھی پہلے 2جج نے اختلافی نوٹ دیا تھا ، اس بار بھی 5 رکنی بینچ میں 2 ججز نے اختلافی نوٹ دیا، دیکھا جائے تو سپریم کورٹ کا فیصلہ چار اور تین کی اکثریت سے ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اب معاملہ پشاور،لاہورہائیکورٹس میں زیرالتوا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …