جمعرات , 25 اپریل 2024

سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا: گورنر پختونخوا

پشاور:گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلقازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق گورنر کے پی صوبائی اسمبلی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں اور ہر صوبے میں انتخابات آئینی مدت کے اندر ہونے چاہئیں۔

اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے تاریخ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد دوں گا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے بھی امن وامان کی صورتحال رکھیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …