جمعرات , 23 مارچ 2023

آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج کو سری لنکن عوام نے مسترد کر دیا

کولمبو:سری لنکن حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کو قبول کرنے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق صدر رانیل وکرما سنگھے کو آئی ایم ایف کی فنڈنگ کو محفوظ بنانے، ٹیکسوں میں زبردست اضافے اور اخراجات میں کٹوتیوں پر عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔

سری لنکا کے کارکنوں نے دیوالیہ جزیرے کے بچاؤ کے منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے حکومتی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہڑتال کر دی ہے، جس سے کچھ اسپتالوں، بینکوں اور بندرگاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

یمن، صوبۂ الجوف میں عرب اتحاد کے ڈرون طیارہ تباہ

صنعا:یمن پر عرب اتحاد کی جارحیت کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر یمنی مسلح افواج …