منگل , 23 اپریل 2024

سپریم کورٹ کے فیصلے میں ابہام نہیں، اس کو ماننا ہی پڑے گا: اعتزاز احسن

لاہور: معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا ہوگا، گروپ اے اور گروپ بی کے ججز بنا دیئے گئے ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 3 ججز کا فیصلہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے، فیصلے میں کوئی ابہام نہیں، وزیر قانون، وزیر داخلہ، اٹارنی جنرل نئی اختراع نکال رہے ہیں، وزیر قانون، وزیر داخلہ، اٹارنی جنرل کی اختراع بالکل غلط ہے۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ دو فاضل ججز نے تو بحث سنی ہی نہیں، وزیر قانون، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ توہین عدالت کر رہے ہیں، یہ نیا بنچ بنا تھا 5 رکنی ججز کا، سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننا پڑے گا، اگر یہ فیصلے کو نہیں مانیں گے تو توہین عدالت ہو گی، ایک ویکیوم کریٹ ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا دونوں صوبوں کی نمائندگی نہیں ہے، دونوں صوبوں کو غیر آئینی طریقے سے نہیں چلایا جا سکتا، وزیر قانون، وزیر داخلہ، اٹارنی جنرل کو سوچنا چاہیے، مجھے خوشی ہوتی اگر پانچ ججز اکٹھے فیصلے کرتے، 90 دن کے اندر الیکشن ہو گا ورنہ ہر چیز غیر قانونی ہو جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …