جمعہ , 19 اپریل 2024

کینسر کے شکار بچوں کا کھلونوں سے علاج کرنے والا اسپتال

انقرہ:ترکیہ کے ایک اسپتال میں کینسر میں مبتلا بچوں کو علاج کے مخصوص کمرے تک پہنچانے کے لیے اسٹریچر کے بجائے الیکٹرک کاروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ترکیہ کے شہر کیسری (Kayseri) میں ایک اسپتال ایسا بھی جہاں علاج کے لئے آنے والے بچوں کا دل بہلانے کے لئے کھلونے اور گاڑیاں رکھی گئی ہیں۔

چارج ایبل بیٹریوں سے چلنے والی ان چھوٹی گاڑیوں میں بٹھا کر کینسر میں مبتلا بچوں علاج کے لئے مخصوص کمروں میں لےجایا جاتا ہے۔ ان گاڑیوں کو خوبصورت غباروں سے سجایا جاتا ہے۔

اسپتال میں پیڈیاٹرک آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر موسیٰ کارکورکو کا کہنا ہے کہ یہ سہولت بون میرو ٹرانسپلانٹیشناور کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج کے لیے بنائی گئی ہے۔

ڈاکٹر موسیٰ کارکورکو نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ہمارے پاس کل 6 گاڑیاں ہیں ۔ پہلے اسپتال میں بچوں کو ٹوموگرافی اور ایم آر آئی اسکین کے لیے اسٹریچر پر لے جایا جاتا تھا۔ چونکہ اب انہیں ان گاڑیوں کے ذریعے بھیجا جاتا ہے تو وہ بچے جو علاج کے لیے جانا نہیں چاہتے تھے وہ بھی اب پرسکون اور خوشی خوشی جاتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …