بدھ , 29 مارچ 2023

اسرائیل کا فلسطینی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مکروہ ایجنڈا بے نقاب

یروشلم:اسرائیلی وزرا بھی شرپسند نکلے اور قابض اسرائیل کا فلسطینی مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مکروہ ایجنڈا دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ اسرائیلی وزرا بھی شرپسند نکلے اور صہیونی حکومت کے شرپسند وزیر نے اسرائیل کا فلسطینی مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر آگ وخون سے نہلا کر انہیں صفحہ ہستی سے مٹانے کا مکرو منصوبہ ظاہر کردیا۔

اسرائیلی وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں فلسطینی گاؤں حوارا کو بمباری کر کے ملیا میٹ کر دے۔دوسری جانب امریکا نے اسرائیلی وزیر کے مکراہ عزائم پر مشتمل اس بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے ایسے بیانات سے امن کو کوششوں کو مزید نقصان پہنچے گا۔

امریکا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی کابینہ کے اس وزیر کے بیان کو مسترد کردیں۔

اُدھر او آئی سی نے بھی فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا ہے۔او آئی سی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو بے لگام چھوڑ دیا گیا اور دنیا کی اسرائیلی جرائم پر خاموشی نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر مظالم میں اضافہ کیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

یورپی یونین نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا

لندن:یورپی یونین نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا۔وزیرتجارت نویدقمر …