بدھ , 24 اپریل 2024

طالبات کو زہر دینے کے معاملے پر مغربی حکام کا رویہ پیچیدہ جنگ کا تسلسل ہے: امیرعبداللہیان

تہران: ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی طالبات کو مشتبہ زہر دینے کے حوالے سے بعض مغربی حکام کے مداخلت پسندانہ موقف دشمن کی پیچیدہ جنگ کا تسلسل ہے۔یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے متعلقہ ادارے اس مسئلے کی سنجیدگی سے پیروی کر رہے ہیں اور اس کی مختلف جہتوں کا مطالعہ کر رہے ہیں۔امیرعبداللہیان نے اس معاملے میں بعض مغربی حکام کی مداخلت کے جواب میں کہا کہ ایرانی عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ مگرمچھ کے آنسو کون بہاتا ہے!

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …